ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا آغاز

 لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا آغاز ہو گیا ہے، جس کیساتھ ہی عدالتی امورنمٹانے کے لیے نیا ترمیمی ججز روسٹر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ تعطیلات کے باعث ہائیکورٹ میں معمول کی کارروائی معطل رہے گی۔

جاری کردہ ترمیمی روسٹر کےمطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت کل 5 فاضل ججز پرنسپل سیٹ پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہےہیں۔ تاہم، ججز روسٹر میں نام شامل ہونےکےباوجود فاضل جج جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں دس اگست کوکسی قسم کا کوئی کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ،​ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سیداحسن رضا کاظمی پر مشتمل ہے۔

​ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی پر مشتمل ہے۔​سنگل بنچزفوری نوعیت کےسول، کریمنل و دیگر انفرادی مقدمات کیلئےسنگل بنچزبھی دستیاب رہیں گے۔​جسٹس صادق محمودخرم سنگل بنچ میں مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔​

Ansa Awais

Content Writer