ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، برائلر گوشت کے سرکاری نرخ میں 26 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد قیمت 494 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 327 روپے جبکہ پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں برائلر گوشت کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ دکانداروں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ادھر فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن پر برقرار ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 920 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائے اور زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔