راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لئے’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘ پر طلبا و طالبات کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ کے خوابوں کو پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن قرار دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب نےطلبہ کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ الحمدللہ، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو آگے بڑھنے کے پروں سے نوازا گیا ہے۔ہونہار کا اگلے مرحلے کے لیے پورٹل اب کھل چکا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مزیدکہاکہ گزشتہ سال آغاز سے اب تک یہ پروگرام 67 مستقبل ساز شعبوں میں مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ آپ وہ ہنر اور صلاحیتیں حاصل کریں جن سے آپ اپنی بہترین زندگی بنا سکیں، ہونہار کا اگلے مرحلے کے لیے پورٹل اب کھل چکا ہے،یقین کے ساتھ درخواست دیں، جذبے کے ساتھ پڑھائی کریں اور کبھی یقین نہ چھوڑیں کہ آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں،آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔