ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی

صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر میں آسمان پر بادلوں کا بسیرا ،مطلع ابرآلود ہے،آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نےرواں ہفتے لاہور سمیت پنجاب سمیت  ملک بھر میں آج   سے پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنا دی۔

  تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے  ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مری،پشاورسوات سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش   کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  13 اگست کی شام   سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کی توقع ہے  ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارشیں ہوں گی،، اگلے ہفتے بارشوں کا اچھا سلسلہ جاری رہے گا۔