پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

آئی جی پنجاب،فیصل شاہکار،پولیس افسران،تقررو تبادلے،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے 3 ڈی پی اوز سمیت 8 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
  آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی پی اواوکاڑہ حسن اقبال کو تبدیل کرکے سی پی اورپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔حسن اقبال کا 28 جولائی کو پنجاب سے انٹیلیجنس بیورو تبادلہ کیا گیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ خالد محمود تبسم کوڈی پی او اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے،ڈی پی او سرگودھا بلال ظفرشیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایس پی یو ایس ایس پی طارق عزیز سندھو کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی اوجہلم عامر خان نیازی کوسنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر ایس ایس پی ڈاکٹرفہد احمدکوڈی پی اوجہلم تعینات کیاگیا ہے۔