54 سال بعد شادی شدہ جوڑے کو کونسی خوشی ملی ؟ جانئے

54 سال بعد شادی شدہ جوڑے کو کونسی خوشی ملی ؟ جانئے
کیپشن: Baby Born
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت میں ان دنوں ایک جوڑا خبروں کی  زینت بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ  اس کے ہاں 5 دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد اولاد کا آنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں بڑی عمر کے میاں بیوی کے ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ۔ خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جبکہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ہریانہ بارڈر کے نزدیک واقع  ایک علاقے کا رہائشی ہے جو کافی جدوجہد کے بعد فرٹیلیٹی سینٹر پہنچا جس کے بعد انہیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جبکہ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو ہے۔