(جنید ریاض)کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے پر والدین نے حکومت سے تعلیمی اداروں کو کچھ روز کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کےپھیلاؤ میں تیزی آنےلگی جس پروالدین کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینےکا دباؤبڑھا دیاگیا۔والدین کا مطالبہ ہے کہ کورونا کی بڑھتی شرح کےپیش نظرتعلیمی ادارے بند کئے جائیں،اساتذہ سمیت18 سال سےزائد عمر بچوں کی فوری ویکسین کی جائے جبکہ این سی اوسی کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کا فوری نوٹس لے۔
واضح رہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے86 افراد جان کی بازی ہارگئے۔این سی او سی کی جانب سے جاری ادادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 49 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں 3 ہزار 884نے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کورونا سے 86افراد جان کی بازی ہارگئے،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔ لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح8.6تک پہنچ گئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسےمزید14 افرادانتقال کرگئے جبکہ کوروناکے533نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔