ماڈل واداکار علیزے گبول نےبال کیوں کٹوائے، وجہ سامنے آگئی

ماڈل واداکار علیزے گبول نےبال کیوں کٹوائے، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستانی ماڈل واداکار علیزے گبول نے بال کٹوادیئے، جس کی اہم وجہ سامنے آگئی، مداحوں کی جانب سے ان کے اس کام کو سراہا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل واداکار علیزے گبول کا کہناتھا کہ کہتے ہیں ، "خوبصورتی چہرے میں نہیں ہے ، بلکہ دل میں روشنی ہے"۔ پاکستانی ماڈل کی اداکارہ نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بال عطیہ کردیئے، انسٹاگرام پر انہوں نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'آجکل مختلف ہوکر احساس ہوا کہ میں اپنے بال’ہیر ٹو ہیلپ پاکستان‘کو عطیہ کردوں۔

ماڈل واداکارہ کا کہناتھا کہ یہ حیرت انگیز تنظیم کینسر اور دیگر طبی حالات سے دوچار بچوں کے لئے وِگ بنا تی ہے جواپنےبال کھوچکے ہیں۔ کتنا حیرت انگیز احساس ہے۔اداکارہ نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ ’ہیر ٹو ہیلپ پاکستان‘ میں عطیہ کریں۔

انسٹا گرام صارفین نے  ماڈل واداکار علیزے گبول کی منفرد انداز میں تصویریں دیکھ کرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس جذبے کی قدر کی، علاوہ ازیں علیزے گبول کے اس عمل کو شوبز شخصیات کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ علیزے گبول شوبز میں آنے سے پہلے ایک ماڈل تھیں بعدازاں 2017 میں انہوں نے اداکار بلال اشرف کے ساتھ فلم ’رنگریزا‘ میں ایک کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد ان کو مشہور برانڈز کی طرف سے متعدد آفرز ملنا شروع ہوگئیں۔ وہ کئی فیشن شوز جیسے پی ایف ڈی سی لوریل پیرس برائڈل، کوچر ویک،ایف ایس ڈبلیو،ایچ ایس وائی، عدنان پردیسی ، طبیہ آفیشل ، فرح اور فاطمہ کرچکی ہیں۔

علیزے گبول کوبہترین ماڈلنگ کی بدولت آئی پی پی اے  کی جانب سے ایوارڈ مل چکا ہے، فیشن میگزینوں کے پہلےصفحے پر ان کی کافی فوٹوز چسپاں ملتی ہیں اورمتعدد مشہور فوٹوگرافروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer