بھارت کی مقبول ترین اداکارہ نے خودکشی کرلی

بھارت کی مقبول ترین اداکارہ نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد بھارتی شوبز انڈسٹری میں خودکشیوں کا رواج چل نکلا ہے،اداکار کی خودکشی کے بعد پانچواں واقعہ سامنے آچکا ہے جس میں ایک اور مشہور اداکارہ نے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شوبز انڈسٹری کے لئے سال2020ء کچھ اچھا ثابت نہیں ہورہا، بھارتی اداکارؤں کی اچانک ہلاکت کی خبروں سے دیگر شوبز سے وابستہ لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے، بالی ووڈ میں خودکشی کا بڑھتے ہوئے رجحان نے شدت اختیار کرلی ہے،بھارتی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی اداکارہ40 سالہ 

بھارت کی مقبول ترین 40 سالہ بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے دو اگست کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو کسی نے قتل نہیں کیا بلکہ خود پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

 پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا جس میں اداکارہ نے تحریر کیا کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے۔ خودکشی کرنے سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بُک لائیو سیشن کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔اس ویڈیو میں انہوں نے  خودکشی کرنے سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔

 انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب ان کے شوہرکسی کام کی غرض سے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں انوپما نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ایسا انسان بنیں جس پر سب اعتماد کر سکیں مگر خود کبھی کسی پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ لوگ بہت خودغرض ہوتے ہیں، انہیں اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں پانچ واقعات رونماں ہوچکے ہیں،اداکار سشیل گودا،سمیر  شرما نے بھی خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer