ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر   279.02 روپے سے کم ہوکر 279.01 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے کمی سے 280.18  روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 81 پیسے مہنگاہوکر 329.78 روپے، برطانوی پاونڈ 90 پیسے مہنگا ہوکر 378.83 روپے، سعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر  75.30 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.03 روپے کاہوگیا ۔