(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق کیس 13 اپریل کو سماعت کے لیے مقررہوگیا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کو طلب کر رکھا ہے،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد کو بھی پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت نے ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کو ہلاک اور زخمی افراد کی رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا تھا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی سی اور ایس ایس پی کو طلب کیا تھا۔
جسٹس ملک محمد اویس خالدجوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین پیش ہوں گے۔
درخواست گزارکے مطابق بسنت تہوار ختم ہونے کے باوجود ابھی تک پتنگ بازی جاری ہے۔