ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، بزرگ خاتون جاں بحق

ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، بزرگ خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 63 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت زینب بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہچند روز قبل  کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شہدادپور کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں وی وی آئی پی کچن لاؤنج، ایک اے سی بزنس کلاس بوگی اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ بوگی شامل تھیں، جو ڈی ریل ہو گئیں۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا۔