ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی سی بی نے  پی ایس ایل کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ۔ 

ترجمان پی سی بی  کے مطابق پی ایس ایل 10 چیمپئن بنے والی ٹیم کو  5 لاکھ امریکی ڈالر ملے گے، انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر پاکستانی ساڑھے 14 کروڑ روپے بنتی ہے۔ رنز اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر ،تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے ملیں گے ۔ 

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز کل  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور  لاہور قلندرز  کے درمیان کھیلا جائےگا۔

34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ 

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائے گے ۔ جبکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا۔ 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے ۔ 

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے، ٹورنامنٹ میں تین ڈبل ہیڈرز ایک دن میں دو میچزبھی شامل ہوں گے۔