سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو مبارکباد دی گئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی اسکواش پلیئر نور زمان کو انڈر ۲۳ ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی، کہا کہ نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپیئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا، نور زمان نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔
صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل میں نُور زمان کی مزید کامیابیوں کیلئے پرامید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نور زمان کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی نور زمان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ، پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ۔