سٹی42: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کے تھیٹروں اور سٹیج ڈراموں میں عریانی اور فحاشی روکنے کے لئے اعلانِ جنگ کرنے کے بعد ان کے کارکن فحاشی اور عریانی کے خلاف میدانِ جنگ میں آ گئے۔
پنجاب آرٹس کونسل نے وزیراطلاعات کی سخت ہدایات پر تھیٹرز میں عریانی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے مالیوں ،ڈرائیوروں اور کلرکوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔
تھیٹروں میں فحاشی اور عریانی کے درپردہ وکیل آپ کو ورغلائیں گے کہ سٹیج ڈرامہ کی مانیٹرنگ کیلئے کم از کم گریڈ 17کا افسر تعینات ہونا چاہیے لیکن آپ نے ایسی تنقید پر توجہ نہیں دینی، نتائج پر نظر رکھنا ہے، فحاشی ، عریانی کے خلاف جنگ پنجاب حکومت ہی جیتے گی۔