ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریما خان کی ہتک عزت کے دعووں کیلئے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کیخلاف درخواست پر وکلا دلائل کیلئے طلب

ریما خان کی ہتک عزت کے دعووں کیلئے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کیخلاف درخواست پر وکلا دلائل کیلئے طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے فلم سٹار ریما خان کی ہتک عزت کے دعووں کیلئے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کیخلاف درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے فلم سٹار ریما خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہتک عزت کے قانون کے تحت ٹربیونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے . درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ہتک عزت قانون 2024 کے تحت ٹربیونل تشکیل دیئے جانے تھے لیکن ابھی تک ٹربیونل تشکیل نہیں دیئے گئے. فلم سٹار کے مطابق 2024 کے قانون سے پہلے ایڈیشنل سیشن جج اور سول ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرسکتے لیکن اب ایسا نہیں ہے. ہتک عزت کے دعوی پر صرف ٹربیونل کی سماعت کرسکتا. درخواست میں بتایا گیا کہ ٹربیونل تشکیل نہ دینے کی وجہ سے دعوے التوا کا شکار ہیں اور درخواست گزار فلم سٹار کے ہتک عزت پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہتک عزت کے دعووں کیلئے ٹربیونل تشکیل دینے اور انہیں فعال کیا جائے.
 

Ansa Awais

Content Writer