ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 13 ملزم گرفتار، 31 کلو چرس برآمد

منشیات سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 13 ملزم گرفتار، 31 کلو چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی پولیس نےکا رروائی کے دوران 13 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 31 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

 سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ وارث خان پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس اور ملزم جمیل سے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کی، جبکہ دھمیال پولیس نے افغان باشندے ارشاد سے 1 کلو 160 گرام چرس اور پیرودہائی پولیس نے ملزمہ نسیم اختر سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی۔ 

علاوہ ازیں آراے بازار پولیس نے ملزم شعیب سے 3 کلو 600 گرام چرس، ملزم عاطف سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ گوجر خان پولیس نے ملزم واجد سے 2 کلو 100گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم شہباز سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ک، جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم اسد ضیاء سے 1 کلو 670 گرام چرس، ملزم حکیم گل سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کی۔ اس کے علاوہ روات پولیس نے ملزم گلفراز سے 1 کلو 580 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم اشتیاق سے1 کلو 420 گرام چرس، ملزم یاسر سے1 کلو 160 گرام چرس برآمد کی۔ 

سی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔