سٹی42: دنیا کی سیاست اس وقت ٹرمپ ٹیرفس کے گرد گھوم رہی ہے لیکن پاکستان میں پی ٹی آئی کی سیاست بس اڈیالہ جیل میں بانی کے ساتھ ملاقات کے کھونٹے سے ہی بندھی ہوئی ہے۔ ٹرمپ ٹیرفس سے لے کر پاکستان کی معیشت اور عوام کے مسائل تک کسی بھی موضوع پر ایک بھی لفظ نہ بولنے والے پی ٹی آئی کے رہنما آج جمعرات کے روز ایک بار پھر بانی سے ملنے کے لئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
منگل کے روز اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی کی بہن علیمہ خان کی ملاقات کروانے سے انکار کر دیا تھا جس پر بانی کی دوسری دو بہنوں نے بھی ملاقات نہیں کی تھی۔
بدھ کے روز بانی کے وکیل سے ترقی کر کے پی ٹی آئی کا لیدر بن جانے والے وکیل سلمان اکرم راجا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو جمعرات کے روز بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے خواہشمندوں کی دو فہرستیں بھیجی ہیں، ایک مین بانی کی تین بہنوں کے نام ہیں اور ان کے ساتھ بھانجے قاسم زمان کا نام ہے۔
بانی کے ملاقاتیوں کی دوسری فہرست میں عمر ایوب، شبلی فراز ، ملک احمد بچھر کے نام شامل ہیں۔ یہ تینوں قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا ، مجلس وحدت کے لیڈر علامہ ناصر عباس اور بانی کے وکیل نیاز اللہ نیازی بھی آج بانی سے ملاقات کرنے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہمنگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی کی ملاقات کی دربارہ درخواست دی ۔