غزہ کے مسلمانوں سے اظہار  یکجہتی ،ملکی سیاسی رہنماؤں کاعید سادگی سے منانے کا اعلان

غزہ کے مسلمانوں سے اظہار  یکجہتی ،ملکی سیاسی رہنماؤں کاعید سادگی سے منانے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملکی سیاسی رہنماؤں نے  غزہ کے مسلمانوں سے اظہار  یکجہتی کے لیے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے عید پر اپنے پیغامات میں کہا کہ عید تو مٹھاس کا نام ہے، روزوں میں صبر کی جو تربیت حاصل کی ہے وہ آئندہ سال بھی اپنانے کی ضرورت ہے۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اپنے فلسطینی بھائیوں کو مت بھولیں جو گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہد اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکےہیں لیکن اس کے باوجود امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی نظر نہیں آئیں جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہد معطل نہیں کر رہے۔

اس کے ساتھ ہی سیاسی رہنماؤں نے عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں عید مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، جس حوالے سے ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer