پاکستان کے قومی کھیل کے ساتھ ایک اور کھلواڑ

پاکستان کے قومی کھیل کے ساتھ ایک اور کھلواڑ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: لالہ ایوب اسٹیڈیم پشاور میں لگی مہنگی ترین ٹرف ناقص ہو گئی ۔
ٹرف عالمی معیار کے مطابق نہیں، صرف تین ماہ میں ہی اکھڑنا شروع، توازن بھی نہیں رہتا۔پیڈنگ مناسب نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیلنے میں شدید مشکلات، بڑے اسکینڈل کا انکشاف
معاملہ اٹھانے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ 5 رکنی کمیٹی تشکیل، 24 نیوز نے لیٹر حاصل کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ سعید اختر کی سربراہی میں کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہے ۔دس سے پندرہ کروڑ روپے کے بجٹ کی ٹرف کا ناقص میٹریل، لمبی کرپشن کا انکشاف، 24 نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-04-10/news-1681143788-9504.jpg