ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے این پی کا وزیراعظم، صدر کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اے این پی کا وزیراعظم، صدر کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
کیپشن: ANP Announcement To SC Against Pm & Alvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے وزیراعظم، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا  کہنا ہے کہ وزیراعظم اور صدر پاکستان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون بھی آئین شکنی میں ملوث ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ مذکورہ افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، پیر کو آئین توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ ميں پٹیشن دائر کریں گے۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ پٹیشن میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کو فریق نامزد کیا جائے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون بھی فریقین میں شامل ہوں گے۔

 ایمل ولی خان نے کہا کہ پٹیشن پاکستان بار کونسل کے رکن خوشدل خان ایڈووکیٹ دائر کریں گے۔