ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان

 میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا،  پنجاب بھر میں میٹرک کا امتحان 25 مئی اورانٹر میڈیٹ کا امتحان 3 جولائی سےلیا جائے ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کے بعد میٹرک اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کا امتحان 25 مئی سے لیا جائے گا جبکہ انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہوگا۔میٹرک کے نتائج 21 ستمبر اور انٹر کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔دونوں جماعتوں کے امتحانات اٹھائیس ،اٹھائیس روز میں مکمل کیے جائیں گے۔

 دوسری جانب کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث سرکاری سکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوناتھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچے کے لئے تین مئی سے شیڈول کیے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ لارج سکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار سکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer