ڈسکہ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

ڈسکہ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
کیپشن: NA-75 Daska by-Polls
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان  مسلم لیگ( ن)کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل سج گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،  پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی،حلقےمیں کل ووٹرزکی تعداد 4  لاکھ  94 ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

(ن)  لیگ کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

الیکشن سے کچھ دیر قبل پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ (ن) لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں (ن) لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرشاہ کامیاب ہوئےتھے اور ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، رواں برس19 فروری کو اس خالی نشست کیلئے ہونے والا الیکشن بدنظمی کا شکار ہوگیا تھا،الیکشن کمیشن نے   20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاخیر سے ملنے پر اس حلقے کا نتیجہ روک لیا تھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer