ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ، شہر کے گنجان آباد علاقے سیل

کورونا کیسز میں اضافہ، شہر کے گنجان آباد علاقے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم، راؤ دلشاد حسین )شہرمیں کوروناوائرس کے وار جاری، سمن آباد سکندریہ کالونی میں کورونا کے 20 کنفرم کیسز، علاقے کو سیل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریزمری کا کہنا ہے کہ کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کالونی کو سیل کیا گیا ہے۔

سکندریہ کالونی سمن آباد میں پہلے دس کورونا سے متاثرہ مریض موجود تھے جبکہ دو روز قبل کالونی سے مزید سیمپلز لیے گئے، جس پر آج مزید دس کیسز مثبت آنے پر سکندریہ کالونی کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسسٹںٹ کمشنر سٹی تبریزمری کا کہنا ہے کہ سکندریہ کالونی میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالونی کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو گھروں میں محدود رکھ کر اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے بچایا جاسکے۔

دوسری جانب میراں کے علاقے مکھن پورہ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر علاقے کو سیل کردیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی ملک زمان نصیب، یاسربٹ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیل کیے گئےعلاقے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ملک زمان نصیب نے کہا کہ سو فیصد لاک ڈاؤن کے بعد متعدد افراد کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیے گئے، تاہم سیل علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 70 گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پورے ایریا میں جراثیم کش سپرے بھی کرایا گیا جبکہ اہل علاقہ کی ضرورتوں کا خیال رکھا جارہا ہے۔

ایک شہری اسپین سے آیا اسکی وجہ سے نہ صرف اسکے گھر والے بلکہ امام مسجد بھی متاثرہوئے اور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ 

 پنجاب میں کورونا کے کیسزبڑھنے لگے ہیں،  ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  لاہور  میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد10  اور صوبے میں تعداد 18 جبکہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد363 ہوگئی ہے۔صوبہ بھر میں  کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2279 تک جاپہنچی ہے۔