ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لاکھ سے زائد افراد میں1 ارب33 کروڑ روپے تقسیم

ایک لاکھ سے زائد افراد میں1 ارب33 کروڑ روپے تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد افراد میں 12 ہزار روپے فی کس 1 ارب33 کروڑ روپے تقسیم ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور متعلقہ افسران کی نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے, چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ دیہاڑی دار طبقے میں رقم کی تقسیم شروع ہوگئی،پہلے مرحلے میں لاہور،فیصل آباد کے 34 اضلاع میں رقوم کی تقسیم شروع ہوئی،اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد میں 12 ہزار روپے فی کس 1 ارب33 کروڑ روپے تقسیم ہوچکی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ رقم کی تقسیم کیلئے صوبے میں 450 سینٹر قائم کئے گئے تھے،بیرون ممالک سے آنے والے مسافرں کو ٹھہرانے کے لئےانتظامات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے،مسافروں کو کم از کم ایک ہفتہ کے لئےہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا،مسافروں کی سکریننگ اور ٹیسٹنگ کی جائے گی,اس موقع پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ پولیس کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لئے بھی کام کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھر میں مختص کردہ پوائنٹس کے گردونواح میں فول پروف سکیورٹی کے ساتھ پٹرولنگ کا عمل بھی جاری رکھنے کا حکم دے دیا,ضلعی انتظامیہ نےامدادی رقم کی تقسیم کیلئے لاہور میں 30 مقامات مختص کیے ہیں.

علاوہ ازیں امدادی رقم کے لئے بنائے گئے سنٹرز پر رینجرز، پاک فوج کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان تشکیل دیا جاچکا ہے، صبح 8 بجےسے لے کر شام 7بجے تک سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔