مشہور پاکستانی گلوکار کے نیویارک سےمتعلق خوفناک انکشافات

مشہور پاکستانی گلوکار کے نیویارک سےمتعلق خوفناک انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) امریکی شہر نیویارک میں موجود جان لیوا کورونا کا شکار گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے، لوگ مرنے والوں کی آخری رسومات بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں اور لواحقین جنازوں میں شرکت کرنے سے احتیاط برت رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار کی جانب سے ایک منٹ اور 5 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ کورونا کے خوف کے باعث لواحقین جنازے میں شرکت سے گریزاں ہیں, انہوں نے بتایا کہ یہاں تین جنازے پڑھائے گئے جس میں لواحقین نے یہ کہتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کیا کہ آپ لوگ ہمیں ویڈیو بنا کر بھیج دیں۔

سلمان احمد کا اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہنا ہے کہ نیویارک میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ نیویارک اس وقت وار زون دکھائی دے رہا ہے، یہاں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔