ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر عماد وسیم کو ورلڈ کپ سے قبل مشکلات کا  سامنا

قومی کرکٹر عماد وسیم کو ورلڈ کپ سے قبل مشکلات کا  سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہسٹی42: قومی کرکٹر عماد وسیم ورلڈ کپ سے قبل مشکلات کا شکار ہونے لگے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی بحالی پروگرام کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا ہونے لگا ہے، آل راؤنڈر عماد وسیم یو یو ٹیسٹ کی تیاری کے دوران گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق عماد وسیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے معاون فزیشن کے زیر نگرانی گھٹنے کی تکلیف دور کرینگے، جبکہ عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگئی ہے۔

 ان کی 15اپریل کو فٹنس ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے، قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer