وزیراعظم نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی، بلدیاتی نظام کا مسودہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس مین منظور کیا گیا۔

 مسودہ پنجاب اسمبلی مین منظور کروانے کی ہدایات، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اختیارات حقیقی معنوں میں عوام کے نمائندوں تک پہنچائیں گے، انکے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچے، ایوان وزیراعلیٰ مین انکا استقبال وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کیا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے آغاز سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں حکومت کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، پارٹی کے اراکین نے اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفینگ دی، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے حکومت کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیرقانون و بلدیات بشارت راجہ کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیا گیا، وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کے بارے مین بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دیتے ہوئے اسے آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات عوام کے حقیقی نمائندوں تک پہنچائے جائیں گے اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ ادوار میں مقامی حکومتوں کے حوالے سے تجربات کومد نظر رکھتے ہوئے ایک مربوط اور جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرارہے ہیں۔   وزیراعظم نے رمضان المبارک میں مہنگائی اور منافع خوری کے تدارک کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت دیں۔

Shazia Bashir

Content Writer