ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسیحا بن گئے جانی دشمن

مسیحا بن گئے جانی دشمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاہد بھٹی: شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا محمد آزاد نامی مریض اور اس کے لواحقین پر تشدد، علاج کرنے سے انکار کے بعد شاہدرہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کی درخواست بھی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مریض کو نیم بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ہسپتال لے کر آئے تو ڈاکٹرز نے اسے انجکشن لگایا۔ جس کی تکلیف کے باعث آزاد کا ہاتھ ڈاکٹر کو لگ گیا۔اس کے بعد ڈاکٹرز نے مریض پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

علاوہ ازیں جب لواحقین کی جانب سے ڈاکٹرز کو روکنے کی کوشش کی گئی تو لواحقین کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ آزاد اور اس کے لواحقین کو پولیس کے حوالے کر کے شاہدرہ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے مریض اور اس کے لواحقین پر ایف آئی آر کرنے کی درخواست بھی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا 

   دوسری جانب لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کا مریض نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس سٹیشن میں موجود ہے لیکن ابھی تک اس کا علاج نہیں کیا جا رہا اور نہ شاہدرہ پولیس ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔