ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا

ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان نے انکم ٹیکس کی مد میں 35 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی،ایف بی آر گلوکار کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی اکٹھی کررہا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف سال 2013کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکار نے سال 2017کا گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات بھی ظاہر کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا 

 واضح رہے کہ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا سال2015 کا انکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر راحت فتح علی خان کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی اکٹھی کررہا ہے۔