ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ،تحریک لبیک کادھرنا9ویں روزبھی جاری

 حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ،تحریک لبیک کادھرنا9ویں روزبھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: داتا دربارمیں تحریک لبیک کادھرنا9ویں روزبھی جاری، تحریک لبیک کےمطالبات تاحال منظورنہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کا دھرنہ 9ویں روز میں داخل ہو چکا۔اب تک نہ حکومت ٹس سے مس ہوئی اور نہ ہی مظاہرین ہوئے۔مظاہرین کا کہنا ہے جب تک حکومت مطالبات منظور نہیں کرے گی تب تک ہم یہاں سے نہیں ہلیں گے۔جبکہ شام کے وقت یہاں پہ نعرے بازی کی جاتی ہے لیکن رات کو کچھ لوگ یہاں پڑاو کرتے ہیں باقی گھر چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سمگلروں کے گرد مزید گھیرا تنگ،جائیدادیں بھی ضبط
 دوسری جانب شہریوں کو اس دھرنہ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے جس سے آنے جانے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔اکثر پیدل بھی سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی آمد آمد ، پنچھی اُڑنے لگے 

 علاوہ ازیں تاجر برادری کا کہنا تھا داتا دربار کے سامنے دھرنے کی وجہ سے کاروبار بے حد متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دکانوں پر سامان لانا اور لے جانا انتہائی مشکل ہے۔