ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم کی ملاقات؛ امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم کی ملاقات؛ امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے  نو منتخب وزیراعظم  سید افتخار علی گیلانی کی ملاقات ہوئی ۔

وزیراعظم نے  سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پاکستان حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہے گی

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے امن، ترقی اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے گی۔۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔