سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی ۔جبکہ چند علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے ۔
بدھ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ۔تاہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔Prob: 35%
خیبرپختونخواکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم بعداز دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیر ستان ، ہنگو ، کرم ، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کی توقع ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: بابوسر میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین ، سبی، 43 ، نور پور تھل اور بھکر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔