سٹی 42: اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹرایمل ولی خان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور پٹرولیم لیوی پر رہنماؤں میں تبادلہ خیال ہوا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔حافظ نعیم الرحمٰن کی ایمل ولی خان کو احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی دعوت دی ۔ ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
ایمل ولی خان نے کہا پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کسی ایک جماعت نہیں، پوری قوم کا مسئلہ ہے،عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، حکومتی پالیسیاں مشکلات بڑھا رہی ہیں،اے این پی عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کی ہر جدوجہد میں کردار ادا کرے گی،مہنگائی کے خلاف تمام جمہوری قوتوں کو مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی، عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی قوتوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے،پٹرولیم مصنوعات پر بڑھتے ٹیکس اور لیوی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا،عوامی ریلیف اور عوام دوست پالیسیوں کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کرے،