ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگلی کبوتر کے غیر قانونی شکار میں ملوث شکاری گرفتار

جنگلی کبوتر کے غیر قانونی شکار میں ملوث شکاری گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے تحصیل رائیونڈ میں جنگلی کبوتر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شکاری کو گرفتار کر لیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق گرفتار ملزم جنگلی کبوتر کا غیر قانونی شکار کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی۔

گرفتار ملزم کو 55 ہزار روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ عائد کیا گیا، جس کی ادائیگی کے بعد کیس نمٹا دیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی ہدایت پر کی گئی۔