رضوان احمد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم لیوی ختم نہ ہونے پر حکومت کو اسلام آباد لانگ مارچ کا الٹی میٹم دے دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو جدوجہد مزید تیز کریں گے، جماعت اسلامی کے 32 مقامات پر دھرنے 25 روز سے جاری ہیں جبکہ حکومت نے مذاکرات کے لیے 3 دن کا وقت مانگا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا عالمی مارکیٹ سے نہیں بلکہ حکومتی نااہلی سے تعلق ہے، ایک سال میں عوام سے 1567 ارب روپے لیوی وصول کی گئی، مزید پٹرول مہنگا ہوا تو احتجاجی تحریک تیز کریں گے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، 10 ستمبر کے مذاکرات کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، حکومت ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو لانگ مارچ کی کال دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنیادی سہولیات ناپید اور ملک میں مافیاز کا راج ہے، عوام کو ریلیف دیے بغیر معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔