سعید احمد: پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات میں ری اسٹرکچرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، سپلائی چین، سیفٹی، فلائٹ آپریشن اور برانڈ سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مختلف شعبہ جات میں کوالیفائیڈ اور قابل ملازمین کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے انٹرویوز بھی جاری ہیں، جبکہ سپلائی چین، سیفٹی، فلائٹ آپریشن، برانڈ اور دیگر شعبوں میں موزوں ملازمین کی تلاش کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برانڈ مینجمنٹ شعبے میں کراچی میں تعینات ملازمین کو اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے، جبکہ برانڈ شعبے کے ڈیلی ویجز ملازمین کے فلائٹ آپریشن میں تبادلے بھی کیے گئے ہیں پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تلاش بھی جاری ہے، مختلف ایوی ایشن اور کمرشل شعبوں کا تجربہ رکھنے والے ماہرین کے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں بہتر سروس کے لیے مختلف شعبہ جات کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے۔