سٹی 42: افغانستان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ جیت گیا
افغانستان نے ہانک کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی
ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔افغانستان کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 94 رنز بناسکی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے صدیق اللہ اور عظمت اللہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ 73 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عظمت اللہ نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ محمد نبی نے 33 رنز اسکور کیے۔اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز 8، ابراہیم زادران 1، گل بدین 5 اور کریم جنت 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہیں۔
اس سے قبل منگل کو اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں پنی مہم کا آغاز جمعہ کو عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔