ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈ فیشن ڈیزائنر ارمانی کو ان کے گاؤں میں دفن کر دیا گیا

fashion legend Giorgio Armani, Armani Group, Milan Fashion,
کیپشن: file photo جیورجیو ارمانی کی ای کفوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دنیا میں مردوں کے فیشن کو مکمل بدل دینے والے، آج کی دنیا میں مردوں کے لائف سٹائل کو چہرہ عطا کرنے والے فیشن لیجنڈ کا جنازہ  ان کے آبائی گاؤں میں ہو گیا۔ تدفین میں صرف خاص خاص لوگوں نے شرکت کی۔

اٹلی اور دنیا بھر میں فیشن کی نئی تاریخ تشکیل دینے والے، "ارمانی" Armani برانڈ کے خالق  فیشن لیجنڈ جیورجیو ارمانی کا جنازہ پیر کے روز شمالی اطالوی علاقے میں پیاکنزا کے قریب ایک دلکش گاؤں میں ہوا۔ یہ وہ گاؤں ہے جہاں جورجیو ارمانی پیدا ہوئے اور پلے بڑھے تھے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق، میلان کے جنوب میں واقع ریوالٹا میں 14ویں صدی کے سان مارٹینو کے چرچ میں دوپہر 3:30 بجے  جورجیو ارمانی کے جنازے  میں تقریباً 60 افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی۔ 

ارمانی گروپ نے کہا کہ یہ جنازہ سختی سے نجی معاملہ ہے۔

ارمانی گزشتہ روز  91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جو فیشن کے مشہور ترین ناموں میں سے ایک اور کئی بلین یورو  مالیت کے لگژری طرز زندگی کے کاروبار "Armani" کے سربراہ تھے۔

ارمانی  گروپ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ  میلان میں ارمانی گروپ کے ہیڈکوارٹر میں ارمانی کے تابوت کو دو دن تک رکھا گیا تھا، وہاں تقریباً 15,000 لوگوں نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ارمانی کے تابوت کو جنازہ کے لئے ان کے گاؤں لےجایا گیا جہاں صرف قریبی عزیزوں کو جنازہ میں شرکت کی اجازت ملی۔

ارمانی کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے سینکٹروں سٹور   پیر کی سہ پہر کو اپنے بانی  ڈیزائنر کے احترام کی علامت کے طور پر بندرہے۔  ارمانی کی چھوٹی لیکن شاندار تخلیقات کو ہالی ووڈ کے A-listers نے ہمیشہ پسند کیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق، "سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اور جنازے کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے" جنازے کے لیے ریوالٹا چرچ کے آس پاس کے علاقے کو  سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔

ارمانی کو ریوالٹا کے خاندانی چیپل میں دفن کیا گیا، جہاں پہلے ہی ان کی والدہ ماریہ، والد یوگو اور بھائی سرگیو موجود ہیں۔

Captionمیلان کے ارمانی تھیٹر سے فیشن ڈیزائنر جیورجیو ارمانی کا تابوت لے جانے والی گاڑی ارمانی کے گاؤں کی طرف روانہ ہو رہی ہے۔   اٹلی کے کارابینیری  اس موقر پر  سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

جیورجیو ارمانی 11 جولائی 1934 کو قریبی پیاکنزا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ میلان میں کام کرتے ہوئے گزارا۔ میلان کو دوسری وجوہات کے ساتھ  ارمانی کی اس شہر مین موجودگی کی وجہ سے بھی دنیا میں فیشن کا مرکز شہر ہونے کا  درجہ ملا۔  ارمانی کا کام دنیا بھر میں پھیلا لیکن وہ ساری زندگی میلان میں ہی رہے۔

وہ ریوالٹا گاؤں میں ایک مقامی ریستوراں، انٹیکا لوکنڈا ڈیل فالکو  باقاعدہ جاتے رہے، جس میں کئی دہائیوں کے دوران ان کے  درجنوں وزٹس کی دلکش یادیں ریکارڈ کی جاتی تھیں، جن میں ان کا پسندیدہ  ٹورٹیلی پاستا کھانا بھی شامل تھا۔