سٹی 42: چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ، ایشیا کپ 2025 میں شریک تمام ٹیموں کے کیپٹنز سے ملاقات کی
چئیرمین اے سی سی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کیپٹنز کو خوش آمدید کہا ،محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چئیرمین اے سی سی محسن نقوی نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا۔بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو۔ افغانستان کے کپتان راشد خان ۔بنگلہ دیش کے کپتان لٹل داس اور ہانگ کانگ کے کپتان یاسم مرتضی کو ویلکم کہا،انہوں نے سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم اور عمان کے کپتان جتندر سنگھ کو خوش آمدید کہا

محسن نقوی نے کہا ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے ساتھ دیگر ٹیموں کے میچز سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا ۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ ایشیا کپ ایک دوسرے کو قریب لانے کا شاندار موقع ہے۔ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے اور محبتیں بانٹنے کاخوبصورت ذریعہ ہے۔ ہم بحیثیت ٹیم ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پر عزم اور پر جوش ہیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور دیگر بورڈز کے اعلی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے

