ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا

یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف جاپانی کمپنی یاماہا(YAMAHA) نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

 یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے باعث ہم موٹر سائیکلوں کی پیدوار بند کر رہے ہیں۔ 

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے تمام صارفین کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،ہم آپ کی برسوں پر محیط حمایت اور وفاداری کے نہایت مشکور ہیں۔ 

البتہ کمپنی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ  ڈیلرز کے ذریعے موجودہ یاماہا موٹر سائیکل صارفین کے لیے اسپیئر پارٹس فراہم کریں گے جبکہ وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سےکہا گیا کہ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے صارفین ہماری آفیشل ویب سائٹ ، ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے ہم سے براہ راست رابطہ کریں۔

Ansa Awais

Content Writer