ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک کروڑ روپے کےفراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج

 ایک کروڑ روپے کےفراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ روپے کےفراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد اظہر مقصود کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور تفتیشی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق سات فروری 2025 کو تھانہ سبزہ زار میں ملزم محمد اظہر مقصود اور دیگر کے خلاف ایک کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے "مال آن آئیڈیا" نامی پروجیکٹ میں جعلی دستاویزات تیار کرکے سرمایہ کاری کے نام پر رقم ہتھیائی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس تفتیش کے مطابق محمد اظہر مقصود بے قصور ثابت ہوا ہے، تاہم دوسرے ملزم عمر مقصود کو قصور وار پایا گیا ہے اور اسے جیل بھجوایا جا چکا ہے۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد درخواست ضمانت واپس لینے کی بناء پر خارج کردی۔

Ansa Awais

Content Writer