ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطن عزیز پر ایک اور بیٹا قربان، ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان شہید ہوگئے

وطن عزیز پر ایک اور بیٹا قربان، ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان شہید ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرت بہادری اور شجاعت کی داستان، وطن عزیز  کی حفاظت کی خاطر ایک اور بہادر سپوت ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان جام شہادت نوش فرما گئے، سی ایم ایچ راولپنڈی میں 3 روز داخل رہنے کے بعد وہ آج شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ 

گزشتہ دنوں بنوں میں دہشتگروں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان  زخمی ہوگئے تھے، بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر عدنان  تین دن سے CMH راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔

میجر عدنان کو بنوں فیڈرل کانسٹبلری لائن کلیئرنس آپریشن کے دوران 4 گولیاں لگی تھی ، جب اُن کو ہوش آیا تو سب سے پہلے انہوں نے اپنے ساتھی میجر سعد کے بارے میں پوچھا، وہی ساتھی جسے انہوں نے بنوں میں فتنہ الخوارجوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کے دوران اپنے جسم سے ڈھال بن کر بچایا۔
گولیوں کے زخموں کی وجہ سے انہوں نے اپنی ٹانگ گنوائی ,اور اب شہادت کے اعلی ترین درجے پر فائز ہوئے۔

سوشل میڈیا پر شہادت سے قبل اُن کی ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے زخموں کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کا پوچھے رہے ہیں کہ وہ کیسا ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن عزیز کے بہادر سپوت نے ہوش میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے ساتھی کا حال پوچھا۔ 

میجر عدنان (SSG) نے حملہ آوروں سے لڑتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو اپنے جسم سے ڈھانپ کر بچایا وہ  خود 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے ، ان کی بہادری نے ساتھی کی جان بچائی اور 2 حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا۔

میجر عدنان نے بہادری کی وہ مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک ہمیشہ یاد رکھی جائے گی!