ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھیٹر ہالز اور ڈرامہ پیش کرنے والوں کے لیے ایس او پیز جاری

تھیٹر ہالز اور ڈرامہ پیش کرنے والوں کے لیے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پنجاب آرٹس کونسل نے تھیٹر ہالز اور ڈرامہ پیش کرنے والوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دئیے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن اور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہر ڈرامے کے سکرپٹ کی پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیدیا۔سٹیج پر غیر اخلاقی رقص و حرکات مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئیں۔ ڈراموں میں قابل اعتراض مکالمے اور گفتگو پر پابندی ہو گی۔مقررہ وقت سے زیادہ ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی بھی ہال میں بغیر اجازت سٹیج ڈرامہ نہیں ہو سکے گا۔