جی بی ایل اے 13 استور ون میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا

 جی بی ایل اے 13 استور ون میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور ون کی نشست پر پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

جی بی ایل اے 13 استور ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے  56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔جی بی ایل اے 13 استور ون کی یہ نشست پی ٹی آئی سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے  نااہل وزیراعلیٰ کے والد خورشید خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اہم ترین امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللہ سمیت کل 10 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔