جوہری حملے کی صلاحیت کی حامل آبدوز کی رونمائی کردی گئی

جوہری حملے کی صلاحیت کی حامل آبدوز کی رونمائی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جوہری حملے کی صلاحیت رکھنے والی ملک کی پہلی آبدوز کی رونمائی کردی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم جونگ ان نیوی کے افسران کے درمیان ایک شپ یارڈ پر کھڑے ایک کالے رنگ کی آبدوز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیول آفیسر اور قومی ہیرو کم کون اوکے کے نام سے منسوب آبدوز سے ملک کی جوہری طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق آبدوز کی رونمائی کے موقع پر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ جوہری حملے کی صلاحیت کی حامل آبدوز جو کہ ماضی میں دہائیوں تک ہمارے ملک اور قوم کے خلاف جارحیت کی ایک علامت بنی ہوئی تھی، اب ہماری دشمنوں کیلئے دہشت کی علامت اور ہماری طاقت بن چکی ہے۔