ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کا دوست کیساتھ مل کر اپنی اہلیہ پر بہیمانہ تشدد

شوہر کا دوست کیساتھ مل کر اپنی اہلیہ پر بہیمانہ تشدد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) ظلم کی انتہا، شوہر کا دوست کیساتھ مل کر اپنی اہلیہ پر بہیمانہ تشدد، بیس بال بیٹ سے مارا پیٹا، چاکو کے بھی وار کیے،تشدد کے دوران برہنہ کردیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق خاتون پر تشدد کا واقعہ تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں پیش آیا، متاثرہ خاتون نازش نے اپنے شوہر علی نیاز گجر، اس کی دوست پریا گل اور آفتاب انور کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

خاتون نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نےاسے صلح کے لئے زرعون ایونٹ مینجمنٹ کے دفتر بلوایا،جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوئی ملزمان نے دفتر کے دروازے بند کر دیئے اور تشدد کیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ملزمہ پریا گل کی جانب سے خاتون نازش کے گھر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے،ویڈیو میں ملزمہ کو گیٹ پر ڈنڈوں کےوار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔