ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او کا موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

سی سی پی او کا موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجلاس ہوا، اعلیٰ سطح اجلاس میں تینوں ڈی آئی جیز شریک ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی سیکورٹی شریک ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آج آئی جی کے حق میں ہونے والے اجلاس میں بھی شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان اور سی ٹی او لاہور حماد عابد نےشرکت کی،علاوہ ازیں میٹنگ میں ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ،ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد بھی موجود تھے۔

اعلیٰ سطحی میٹنگ کا مقصد امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، اجلاس میں فیوچر پلاننگ اور ترجیحات کو زیر بحث لایا گیا،سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ  کا کہناتھا کہ شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے،شہریوں کی دادرسی اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے،ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ 

علاوہ ازیں سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نےصبح سویرے ٹریفک سیکٹر کینٹ کا وزٹ کیا، سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاونی کا بھی اچانک وزٹ کیا، سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کیا، وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی۔

سی سی پی او لاہور نے وائیلشن پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی، سی سی پی او لاہور نے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈن خرم سمیت تین وارڈنز کو تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا، ٹریفک وارڈنز کی طرف سے تین اہلکاروں کو کلاس ون سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاؤنی کا جائزہ لیا، ریکارڈ بھی چیک کیا، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اشتہاریوں بارے استفسار بھی کیا، محمد عمر شیخ کا ڈی ایس پی کو اشتہاریوں کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور کا کہناتھا کہ پولیس کا کام سروس ڈلیوری، شہریوں کی دادرسی ہے، شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیں جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer