ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ پر ون ویلنگ نے نوجوان کی جان لے لی

کینال روڈ پر ون ویلنگ نے نوجوان کی جان لے لی
کیپشن: City42 - one wheeling
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) کینال روڈ پر  28 سالہ نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے  فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ کا رہائشی 28 سالہ نوجوان کینال روڈ پر ون ویِلنگ کر رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پھسل گئی اور فٹ پاتھ سے ٹکرانے پر نوجوان شدید زخمی ہوگیا، نوجوان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 پولیس نے ابتدائی تحقیقات کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer