ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار شفقت چیمہ کی بیماری کوکیوں چھپایاگیا؟بیٹے نے اصل وجہ بتادی

اداکار شفقت چیمہ کی بیماری کوکیوں چھپایاگیا؟بیٹے نے اصل وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نامور اداکار شفقت چیمہ کے بیٹےشہریارچیمہ نے والد کی بیماری میڈیا سے چھپانے کی اصل وجہ بتادی۔
 شفقت چیمہ کے بیٹے نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں والد کی بیماری کو میڈیا سے چھپانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ  ابو ہمارے لیے سب کچھ ہیں، جب وہ بیمار ہوئے تو ہماری ایک بہن مانچسٹر سے اور دوسری امریکہ سے فوراً پاکستان پہنچیں، سب نے یہی کہا کہ ابو کو میڈیا میں نہ دکھایا جائے کیونکہ لوگ انہیں ایک شیر کی طرح دیکھتے ہیں، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں، کیونکہ اُن کے ذہنوں میں ابو کی ایک مضبوط اور طاقتور شبیہ بنی ہوئی ہے۔
شفقت چیمہ کے بیٹے نے مزید کہا کہ فنکاروں کو اپنی فیملی کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے کیونکہ آخر میں وہی آپ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، اپنی فیملی کو مضبوط بنائیں کیونکہ وہی اصل اثاثہ ہے، باہر سے مدد مت ڈھونڈیں۔

شہریارچیمہ نے مزیدبتایاکہ ہم نے ابو کو اتنا پیار دیا کہ وہ اپنی تکلیف بھول گئے، لیکن ریما ہی وہ واحد شخصیت تھیں جو دل سے ہمارے ساتھ کھڑی رہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ آئیں اور روزانہ ابو کی خیریت دریافت کرتی رہیں۔